23جولائی 2010ءکو لیبر ایجوکیشن فاﺅنڈیشن، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اورلیبر پارٹی کے چار ساتھی عبدالسلام سلام، واحد بخش بلوچ، نجمہ خانم اور ریحانہ کوثر جو گزشتہ سال دسمبر میں اس وقت ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہو گئے تھے کہ ورثاءمیں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے۔ یہ چاروں ساتھی اس وقت شہید ہوئے جب وہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں محنت کشوں کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی واپس آرہے تھے ،یہ ملک کی محنت کش تحریک کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا،اس وقت ساتھیوں نے اس عزم کا اظہار کیاتھا کہ مزدور کاز کے لیے شہید ہونے والے ساتھیوں کے ورثاءکے مالی امداد کے لیے ایک کمپین کا آغاز کیا جائے گا ،اس میں تمام ساتھیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس سلسلے میں وہ بارہ لاکھ روپے جمع کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے چیک 22جولائی کو شہید ساتھیوں کے ورثاءمیں تقسیم کر دئیے گئے،تقریب میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے صدر رفیق بلوچ،جنرل سیکرٹری غنی زمان اعوان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر منصور ،شفیق غوری ،راحت اللہ،گل اکبر لیبر ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر خالد محمود کی زہر ا اکبر خان ،شازمہ کریم چانڈیو ،شیر باز خان ، مشتاق علی شان، لیبر پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹیری مختیار راہو،حاجی بشیر،ادا نئیر عثمانی،جبار خاصخیلی،شہلا رضوان ،شبیر آزاداور دوسرے ساتھیوں نے شرکت کی۔ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے 12لاکھ روپے اکٹھے کرنے میں مدد کی۔
٭٭٭ |