پاکستان کا پہلا واحد آن لائن ترقی پسند ہفت روزہ مزدور جدوجہد
غزل
احمد فقیہہ
احمدیہ مسجد لاہور حملہ کے پش منظر میں میں خدا کے حضور تھا اس دن یہ بھی میرا قصور تھا اس دن خدا یہ شکست کس کی تھی جب اندھیرے میں طور تھا اُس دن سر کیا اُس نے جب میرا سرکوب اُس کے سر میں فتور تھا اُس دن جب گرا خود میں اپنی نظروں سے مجھ پہ غالب غرور تھا اُس دن عشق میں نے کیا تھا جب مسلک میرا دوجا ظہور تھا اُس دن جب عقیدہ میری حقیقت تھا میں حقیقت سے دور تھا اُس دن کیوں ہوا خوں نماز میں میرا میں تو تیرے حضور تھا اُس دن جب عبادت ہو میرا راستہ اُس کا رستہ فجور تھا اس دن ٭٭٭